ایسے پروڈکٹ کا کھانا جائز ہے جس میں جیلاٹین شامل ہو
سوال:۔آج کل بشمول کھانے پینے کی اشیاء کے مختلف اشیاء میں جیلاٹین کا استعمال عام ہے اور یہ عام طور جانور کی ہڈی سے بنایا جاتا ہے تو کیا کسی ایسے پروڈکٹ کا کھانا جائز ہے جس میں جیلاٹین شامل ہو۔
جواب:۔جیلاٹین اگر نباتات سے حاصل کیا گیا ہو یا ان حلال جانوروں سے جن کو شرعی طور ذبح کیا گیا ہو تو اس کا استعمال جائز ہے اور اگر خنزیر یا حرام جانور یا غیر شرعی طور پر ذبح کیے گئے حلال جانور سے بنایا گیا ہو تو جس پروڈکٹ میں وہ شامل ہو اس کھانا پینا ناجائز ہے۔