نافرمان بیوی کا نان ونفقہ



سوال:۔میری بیوی میکے گئی تھی اور اب باوجود کوششوں کے واپس نہیں آرہی تو کیا اس کو خرچہ بھجوانا مجھ پر لازم ہے؟فرمان احمد فیصل آباد

جواب:۔بیوی اگر بلااجازت میکے جاکر بیٹھ گئی ہے تو وہ نافرمان ہے اور جب تک واپس نہ آئے وہ نان ونفقہ کی مستحق نہیں۔