عورت کا ملازمت کرنا



سوال:۔اسلام میں عورت کی ملازمت کے بارے میں کیا حکم ہے؟جب کہ شریعت میں یہ حکم ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔آج کے دور میں بعض خواتین بامر مجبوری ملازمت کرتی ہیں۔اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔(عائشہ زاہد،چشتیاں)

جواب:۔مجبوری ہو تو عورت شرعی حدود کی رعایت رکھتے ہوئے ملازمت کرسکتی ہے۔مجبوری نہ ہو مثلا کوئی کمانے والا ہو تو پھر قرآنی حکم کے مطابق عورت کو گھر ہی میں قرار پکڑنا چاہیے۔(ملاحظہ کیجیے سورہ احزاب آیت: ۳۳)