قرض کی واپسی میں کس دن کی قیمت کا اعتبار ہوگا
سوال:۔اگرکوئی شخص کسی سے ایک معینہ مدت تک کے لیے ریال میں قرض لے اور یہ طے ہو کہ وہ قرض روپے میں واپس کرے گا، تواس وقت ریال کی کس قیمت کا اعتبار ہوگا؟آیا جب رقم قرض لی تھی،اس وقت کے حساب سے یا جب قرض واپس کررہا ہے، اس وقت کے حساب سے رقم واپس کرنی ہوگی؟یعنی منی ایکسچینج کی خرید وفروخت کے حساب سے؟ازروئے شریعت رہنمائی فرمائیں۔(معیز ادریس)
جواب:۔جس وقت قرضہ واپس کیا جارہا ہے اس وقت ریال کا جو ریٹ ہوگا اس کا اعتبار ہوگا اور اس کے حساب سے روپوں میں قرضہ واپس کرنا ہوگا۔