عدت کہاں گزاری جائے گی؟



سوال:۔اگرایک ضعیف العمر عورت جس کی عمر 85برس ہو تو کیا وہ عدت کے ایام اپنے بیٹوں کے گھر پر گزار سکتی ہے؟نیز اگر وہ بیمار رہتی ہوتو اس صورت میں کیا حکم ہے؟(عبید ملک)

جواب:اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو عدت اسی مکان میں گزارنی چاہیے جس میں شوہر نے حین حیات اپنی زوجہ کو رکھا تھا۔ اور اگر بیوہ بیمار ہو اور بیماری اور بڑھاپے کی وجہ سے تیماردار کی ضرورت ہو اورتیمار دار میسر نہ ہو تو پھر بیٹوں کے گھر عدت گزار سکتی ہے۔