بیک وقت تین طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں



سوال:۔میرا بھائی شادی شدہ اور ایک بچی کا باپ ہے۔ایک دن غصے میں اس نے اپنی بیوی کے لیے تین طلاق کے الفاظ ادا کیے ۔اس وقت ان کے سسر بھی موجود تھے۔کیا اس طرح طلاق واقع ہوگئی ہے۔(قاسم فراز)

جواب:تینوں طلاقیں واقع ہوگئی ہیں ،نکاح ٹوٹ گیا ہے،دونوں ایک دوسرے پر حرام ہوچکے ہیں، اب شوہر کے لیے رجوع کرنا یاتجدید نکاح کرکے دوبارہ ساتھ رہنا جائز نہیں۔