مسجد میں داخل ہونے کی دعا کب پڑھی جائے؟
سوال:جب ہم مسجد میں داخل ہوتے ہیں تو داخل ہونے کی دعا مسجد کے گیٹ میں داخل ہونے کے بعد پڑھیں یا جوتے اتارنے کی جگہ میں پڑھیں اور اگر پہلے وضو کرنا ہو تو پھر کس وقت پڑھیں؟اسرار عالم،شیخو پورہ
جواب:۔جو جگہ نماز کے لیے مقرر کی گئی ہو اور وہاں صرف نماز ہوتی ہو مثلا مسجد کا صحن اور برآمدہ اور اندرونی ہال ،وہاں داخل ہوتے وقت دعا پڑھنی چاہیے۔