جس عورت کا دودھ پیے اس کی اولاد سے نکاح حرام ہے
سوال:۔اگر کسی بچے کی ماں انتقال کرجائے ، وہ کسی اور عورت کا دودھ پیئے،تو اس عورت کی اولاد سے اس بچے کا نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟(جہانگیر کیتھران)
جواب:۔اس عورت کی اولاد اس شیر خوار بچے کی رضاعی بھائی بہن ہیں اور نسبی بہن بھائیوں کی طرح رضاعی بہن بھائیوں سے بھی نکاح جائز نہیں ہوتا۔