خلاف سنت اذان کا جواب واجب نہیں



سوال:۔مورخہ 12 دسمبرمیں آپ نے ایک سائل کے جواب میں فرمایاتھا کہ پہلی اذان کا جواب دینا چاہیے،چاہے اپنے محلے کی ہو یا دوسرے محلے کی۔ سوال یہ ہے کہ ایسی اذان جس کے شروع یا اختتام پر یا دونوں مرتبہ اذان کے کلمات کے ساتھ اضافی کلمات بھی کہے جاتے ہوں تو کیا ایسی اذان کا جواب بھی دینا چاہیے؟(الیاس انصاری)

جواب:۔اذان کے شروع اور اختتام میں جو اضافی کلمات کہے جاتے ہیں ان کی وجہ سے اذان خلاف سنت اور بدعت بن جاتی ہے اور خلاف سنت اذان کا جواب واجب نہیں ۔