کمپنی کا بینک سے نفع لینا اور ملازمین میں تقسیم کرنا



سوال:۔میں جس کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، وہ سال کے اختتام پر پانچ فی صد کے نام پر کمپنی ملازمین کو رقم دیتے ہیں، وہ رقم اور روپے اس طرح ہوتے ہیں کہ سال کے منافع کو بینک میں رکھنے کے بعد اس کے اوپر جتنا منافع حاصل ہوتاہے، وہ اپنے ورکرز کو دیتے ہیں ،اس سلسلے میں وضاحت فرمادیں کہ کیا یہ رقم سود ہے،نیز کیا اس رقم کا ملازمین کے لیے لینا جائز ہے؟( وقار احمد)

جواب:۔کمپنی بینک سے جو نفع لیتی ہے وہ سود ہے اور سود لینا اور تقسیم کرنا اور ملازمین کا یہ رقم وصول کرنا اور استعمال میں لانا ناجائز ہے۔