غائبانہ اور باربار جنازہ



سوال:۔ میرے کزن کی اہلیہ کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔ ان کی پہلی نماز جنازہ یہاں ادا کی گئی ۔ جس میں مرحومہ کے شوہر نے شرکت نہیں کی۔پھر مرحومہ کی دوسری نماز جنازہ ان کے گاؤں میں ادا کی گئی،جس میں مرحومہ کے شوہر نے بھی شرکت کی۔اس کے بعد بیٹے کی آمد پر مرحومہ کی تیسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھی گئی۔ کیا یہ عمل درست ہے ؟( محمد افضل، اسلام آباد)

جواب:۔جنازہ صرف ایک بار ہوتا ہے اور اس وقت ہوتا ہے جب میت سامنے ہو،غائبانہ جنازہ یا باربارجنازہ درست نہیں۔صرف اس صورت میں دوبارہ جنازہ پڑھا جاسکتا ہے جب پہلا جنازہ ولی کی اجازت کے بغیر ہوا ہو اور ولی دوبارہ پڑھنا چاہے مگر ولی کے ساتھ بھی وہ لوگ شریک نہیں ہوسکتے جنہوں نے پہلے پڑھ لیا ہو۔