ز یور استعمال میں نہ ہو پھر بھی اس پر زکوۃ واجب ہے
سوال:۔میری دوست کا کہنا ہے کہ جو زیور اور سونا استعمال میں ہو، اس پر زکوٰۃ نہیں ہوتی، بلکہ جو سونا استعمال میں نہ ہو، یعنی گھر یا بینک کے لاکر میں رکھا ہو، صرف اس پر زکوٰۃ واجب ہے۔کیا یہ بات درست ہے؟(ثنا خان،کوئٹہ)
جواب:آپ کی سہیلی کی بات درست نہیں۔سونا اور زیور استعمال میں ہوں یا نہ ہوں،ان پر زکوۃ واجب ہے۔