کلما کی قسم کا حکم



جواب : میں نے ایک کام سے رکنے کے لئے کلما کی قسم کھائی اور اب میں وہ کام کرنا چاہتا ہوں لیکن کلما کی قسم کی وجہ سے ڈرتا ہوں کہ بیوی کو طلاق ہوجائے گی ۔اب میں کیا کروں ,؟سمیع اللہ،کوئٹہ

جواب:کلما کی قسم کوئی قسم نہیں ہوتی ،جب تک کھول کر کلما کی حقیقت کو بیان نہ کیا جائے یعنی یوں نہ بیان کیا جائے کہ جب کبھی یا جب جب میں فلاں کام کروں تو میری بیوی کوطلاق ہو،لہذ اگر آپ نے اس  کام سے رکنے کے لیے صرف اتنا کہا تھا کہ میں کلما کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ فلاں کام نہیں کروں گا تو اب آپ بغیر کسی خوف کے وہ کام کرسکتے ہیں ،طلاق واقع نہیں ہوگی ۔