موبائل کس طرح پاک کیا جائے گا؟



سوال:مجھ سے موبائل گندگی میں گر گیا تھا ،اب وہ ٹھیک ہے لیکن  ہر نماز کے وقت  خیال رکھنا کہ موبائل جیب میں نہ ہو بہت مشکل ہے اور اگر میں فروخت کردوں تو خریدنے والا اس کے ساتھ نماز پڑھے تو گناہ مجھ پر ہوگا؟محمد عامر ،کراچی

جواب:موبائل کے جو پرزے  الگ ہوجاتے ہیں اور دھونے سے خراب نہیں ہوتے وہ تو دھوکر پاک کرلیں اور جو دھونے سے خراب ہوتے ہیں ،انہیں پٹرول وغیرہ کسی ایسے لکوڈ سے پاک کرلیں جو پاک بھی ہو اور اس سے موبائل خراب بھی نہ ہوتا ہو۔