زہریلی دواسے مچھلی کاشکار
سوال:میرا گرمیوں کے موسم میں سوات جانا ہوا وہاں دیکھا کہ لوگ پانی جمع کرکے اس میں زہریلی دو اڈالتے ہیں جس سے مچھلیاں مرجاتی ہیں کیا ایسی مچھلیوں کا کھانا جائز ہے؟عبدالماجد،کراچی
جواب۔جائز ہے۔صرف اس مچھلی کا کھانا جائز نہیں جو پانی میں اپنی طبعی موت مر کر الٹی ہوجاتی ہے جسے شریعت نے سمک طافی کہا ہے۔اس کے علاوہ کسی بھی طریقے سے مچھلی کومارا جائے یا وہ خود حادثے کا شکار ہوکر مرجائے اس کا کھانا جائز ہے۔