اپنی نابالغ بچی کے نام سونا کردیا تو زکوۃ کس پر ہے؟



سوال:میرے پاس کچھ سونا ہے اور میری آٹھ سال کی ایک بچی ہے، میں نے وہ سونا بچی کے نام کردیا ہے لیکن ابھی تک سونامیری تحویل میں ہے اب سوال یہ ہے کہ مجھے اس کی زکوۃ ادا کرنی ہے یا نہیں؟عبدالرزاق عابد،ساہیوال

جواب:بچی کے نام کردینے سے اب سونا بچی کی ملکیت ہے اور بچی چونکہ نابالغہ ہے اس لیے اس کے مال پر زکوۃ واجب نہیں۔