ٹیلیفون پر نکاح



سوال:لڑکا سعودی عرب میں ہے اور نکاح کی جو تاریخ مقرر کی گئی تھی اس تاریخ پر پاکستان آنا بعض وجوہات کی بنا پر مشکل ہے تو کیا اگر یہاں پاکستان میں اس کا نکاح پڑھایا جائے اور لڑکا ٹیلیفون پر ہو اور نکاح قبول کرلے تو جائز ہوجائے گا اور نکاح درست ہوگا،شمیم اقبال،لاہور

جواب:ٹیلیفون پر نکاح نہیں ہوتا البتہ اس کی درست صورت یہ ہوسکتی ہے کہ لڑکا یہاں کسی کو اپنے نکاح کا وکیل بنادے اور وکیل اس کی طرف سے ایجاب وقبول کرلے تو نکاح درست ہوجائے گا۔