عدت کتنے دن کی ہوتی ہے؟



سوال:عدت کتنے مہینے کی ہوتی ہے اوربیوہ اور طلاق یافتہ کی عدت ایک جیسی ہے یا دونوں میں کوئی فرق ہے؟ضیاء الدین انصاری،واہ کینٹ

جواب:۱۔اگر عورت حمل سے ہو تو اس کی عدت بچے کی پیدائش پر ختم ہوتی ہے خواہ عدت طلاق کی ہو یا وفات کی ۲۔اگر عورت حمل سے نہ ہواوراسے حیض آتا ہو تو اس کی عدت تین ماہواریاں ہیں۔۳۔حاملہ نہ ہواور حیض بھی نہ آتا ہومثلا نابالغہ ہو یا بوڑھی ہوتو عدت تین مہینے ہے۔۴۔حمل نہ ہو اور وفات کی عدت ہویعنی بیوہ اگر حاملہ نہ ہوتو اس کی عدت چارماہ اور دس دن ہے۔