ملازم کا کمیشن طلب کرنا
سوال:میں ایک کمپنی میں مال دیتا ہوں اور مال طے شدہ شرائط کے مطابق پورا دیتا ہوں لیکن کمپنی کا منیجر مجھ سے علیحدہ کمیشن بھی طلب کرتا ہے اور اگر میں نہ دوں تو وہ حیلوں بہانوں سے تنگ کرتا ہے یا بل روک دیتا ہے یا مال میں خواہ مخواہ کوئی نقص نکالتا ہے،مقصد اپنا کمیشن ہوتا ہے کیا میرا ان کو کمیشن دینا اور ان کا مانگنا درست ہے؟محمد زبیر،کراچی
جواب:منیجر کا آپ سے کمیشن مانگنااور آپ کا دینا دونوں ہی ناجائز ہیں۔یہ رشوت کا لین دین ہے جس کے ناجائز ہونے میں شبہ نہیں۔