پلاٹ پر زکوۃ جب کہ گاڑی کی قسطیں بھی ادا کرنی ہوں
سوال:۔ میں نے بینک سے ایک کار پانچ سال کی لیزنگ پر لی ہے۔ اسے ایک سال ہوچکا ہے۔ میں اس کی قسطیں ادا کررہا ہوں۔ اس کے علاوہ میرے پاس ایک پلاٹ بھی ہے، جسے ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے، کیا اس صورت میں جب کہ میں مقروض بھی ہوں، اس پلاٹ پر زکوٰۃ دینا ضروری ہے؟(عبدالرحمٰن، کراچی)
جواب:پلاٹ اگر تجارت کی نیت سے خریدا ہے تو اس کی قیمت فروخت سے بینک کی ایک سال کی قسطیں منہا کرنے کے دیکھیں کہ نصاب کے بقدر بچتا ہے یا نہیں،اگر نصاب کے بقدر بچتا ہو توپلاٹ پر زکوۃ واجب ہے۔اگر پلاٹ تجارت کی نیت سے نہیں خریدا ہے تو اس پر زکوۃ واجب نہیں۔