نیشنل سیونگ اسکیم اور اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری



سوال:۔ نیشنل سیونگ اسیکم اور اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری حلال ہے یا حرام۔ اگر حرام ہے تو وہ کون سے اصول، لین دین یا ٹرانسیکشن(transactions)ہیں جن کی بنیاد پر ان دونوں میں سرمایہ کاری کریں؟(احسان قیوم)

جواب:نیشنل سیونگ اسکیم میں تو سود ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری حلال نہیں اور اسٹاک ایکسچینج میں ان کمپنیوں کی شیئرز کی خریدوفرخت جائز ہے جن کا کاروبار حلال ہے اور ان کے کچھ جامد اثاثے بھی وجود میں آچکے ہیں اور جن کے سارے اثاثے نقد شکل میں ہوں ان کے حصص کی خریدوفروخت اصل قیمت سے کم یا زیادہ پر جائز نہیں۔اس کے علاوہ جب تک ڈیلیوری نہ ملے شیئرز کی آگے فروخت جائز نہیں، اگر چہ رسک خریدار کو منتقل ہوچکا ہو،ایسے سودے بھی جائز نہیں جن میں مستقبل کی تاریخ پر خریدوفروخت ہو اور لینا دینا مقصد نہ ہوبلکہ مقررہ تاریخ آنے پر صرف فرق برابر کرلیاجاتا ہو۔