قبرستان میں ایصال ثواب اور دعا کا طریقہ



سوال:قبرستان میں کسی بھی جگہ درود شریف کے بعد ایک بار سورۂ فاتحہ اور تین بار سورۂ اخلاص،پھر درود شریف پڑھ کر فوت شدہ کے دعا کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟(اصغر علی،فیصل آباد)

جواب:درست ہے۔طریقہ یہ ہو کہ قبلہ کی جانب سے میت کے سامنے آکر سلام کے بعد جتنا ممکن ہو اس کے لیے ایصال ثواب کرے اور پھر قبلہ رو ہوکر دعا کرے کہ یا اللہ اس کا ثواب صاحب قبرکو پہنچادے۔قبر کی جانب رخ کرکے دعا کرنا بھی جائز ہے مگر کوئی ناواقف یہ نہ سمجھے کہ صاحب قبر سے اپنی مرادیں مانگ رہاہے، اس لیے قبلہ رو ہو کر ہاتھ اٹھا کر دعا کرے۔