وضو کے دوران بات چیت کرنا



سوال:۔ وضو کے دوران بات چیت کرنے سے نیک اعمال ضائع ہوتے ہیں۔کیا یہ بات درست ہے؟(فریال بتول،ملتان)

جواب:وضو کے دوران ضروری بات چیت کرسکتے ہیں اور اس سے اعمال ضائع نہیں ہوتے البتہ بلاضرورت گفتگو سے عموما پانی کے ضیاع کی صورت میں اسراف ہوتا ہے اور وضو کے دوران جو ماثور اور سلف سے منقول دعائیں ہیں وہ رہ جاتی ہیں اور انسان ثواب سے محروم ہوجاتا ہے۔