غسل کے بعد وضو ضروری ہے یا نہیں؟



سوال:۔نہاتے ہوئے وضو ہوجاتا ہے،اگر نہیں ہوتا تو کس طرح وضو کیا جائے۔(فیصل عابد)

جواب:نہانے سے وضو بھی ہوجاتا ہے اور اس وضو سے نماز بھی پڑھ سکتا ہے کیونکہ غسل کرتے وقت وضو کے اعضاء بھی دھل جاتے ہیں البتہ ترمذی کی روایت کے مطابق غسل سے پہلے وضو کرلینا سنت ہے تاہم اگر غسل سے پہلے وضو نہ بھی کیا تب بھی غسل ہوجائے گا اور اس کے ضمن میں وضو بھی ہوجائے گا۔