تکبیر کہتے ہوئے پہلے لام کو زیادہ کھینچنا
سوال:۔ایک جامع مسجد کے امام صاحب دورانِ نماز’’ اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے لفظ اللہ اتنا کھینچتے ہیں کہ جب تک سجدے سے قیام یا قیام سے سجدے تک نہ آ جائیں‘ وہ زبان تالو سے الگ نہیں کرتے۔کچھ نمازیوں کو اس پر اعتراض ہے۔ اس بارے میں کیا حکم ہے۔ (عبد الحئی، کراچی
جواب:امام صاحب کو چاہیے کہ ایک رکن سے منتقل ہوتے ہوئے تکبیر کہنا شروع کریں اور دوسرے رکن پر پہنچ کر ختم کردیں جب کہ آپ کے بیان کے مطابق دوسرے رکن پر پہنچ کر بھی وہ ابھی تکبیر کی ابتدا میں ہوتے ہیں،یہ طریقہ نادرست ہے ۔دوسرے یہ کہ اس طرح تکبیر کہنا تجوید کے قاعدے کے بھی خلاف ہے کیونکہ لفظ اللہ کا پہلا لام ساکن ہے اور ساکن کو زیادہ نہیں کھینچا جاتا۔یہ دونوں غلطیاں اتنی بڑی اور سنگین تو نہیں کہ نماز ہی فاسد ہوجائے تاہم قابل توجہ واصلاح ضرور ہیں۔