ایک ساتھ اذانیں شروع ہوجائیں تو کس کاجواب دے؟
سوال:اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہمارے ہاں مساجد کی کثرت ہے اور اس کی وجہ سے جب نماز کا وقت داخل ہوتا ہے تو کئی اطراف سے بیک وقت اذان کی آوازیں آنا شروع ہوجاتی ہیں،ایسے میں الجھن یہ ہے کہ کس اذان کا جواب دیا جائے کیونکہ سب کا جواب دینا ممکن نہیں ہوتا یا مشکل ہوتا ہے؟زینت ارشاد ،سرگودھا
جواب:ایسی صورت میں پہلی اذان کا جواب دے دینا چاہیے خوا ہ اپنی محلے کی ہو یا کسی دوسرے محلے اور دور کی مسجد کی ہو اور اگر کئی سمتوں سے بیک وقت اذان کی آواز سنے تو اپنے محلے کی اذان کا جواب دینا چاہیے