نامحرم کا عورت کے جنازے کو کندھا دینا



سوال:۔کیا عورت کے جنازے کو نامحرم کندھا دے سکتے ہیں یا نہیں؟(عامر محمود،بصرہ۔عراق)

جواب:عورت کے جنازہ کو محرم اور غیر محرم ہرکوئی کندھا دے سکتاہے البتہ قبر میں صرف محرم مرد وں کو ہی اتارنا چاہیے،جس صورت میں محرم نہ ہوں یا ہوں مگر کافی نہ ہوں تو پھر غیر محرم بھی تدفین کے عمل میں شامل ہوسکتے ہیں۔(ہندیہ:۱؍۲۶۱،خلاصۃ الفتاوی:۱؍۲۵۵)