مخصوص ایام میں طلاق دینا
سوال:۔جب میری بیوی اپنے میکے جارہی تھی تو میں نے غصے کی حالت میں دو دفعہ طلاق کے الفاظ ادا کیے،اس کے پندرہ منٹ بعد موبائل فون پر اپنی ساس کے ذریعے بذریعہ میسج تین طلاق کے الفاظ لکھ کر بھیجے۔میری بیوی اس دوران مخصوص ایام میں تھی۔کیا طلاق واقع ہوگئی ہے؟(اظہر،کراچی)
جواب: ناپاکی کے ایام میں بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے ،اس لیے تینوں طلاقیں واقع ہوگئی ہیں اور بیوی حرام ہوچکی ہے،اب نہ رجوع ممکن ہے اور نہ ہی تجدید نکاح جائز ہے۔