ذورحم محرم کون ہوتا ہے؟
سوال :میں نے سنا ہے کہ ذورحم محرم کو کوئی چیز گفٹ کی جائے تو پھر اس سے واپس نہیں لی جاسکتی ہے،مجھے یہ بتائیں کہ ذورحم محرم کسے کہتے ہیں؟(امجد علی،سرگودھا)
جواب:ذورحم محرم وہ ہوتا ہے جس میں تین باتیں پائی جائیں۔ایک یہ کہ اس کے ساتھ خون کا رشتہ ہو،دوسرے یہ اس کے ساتھ نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو اور تیسرے یہ کہ نکاح کا حرام ہونا خون کے رشتے کے سبب ہو،رضاعت یا مصاہرت کے سبب نہ ہو۔جس شخص میں یہ تینوں اوصاف موجود ہوں تو اسے کوئی چیز ہبہ کرنے کے بعد واپس نہیں لی جاسکتی ہے۔