فجر کی نماز کے بعد سنت یا نفل نمازپڑھنا
سوال:۔کیا فجر کی نماز کے بعد سنت یا نفل پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: فجر کی نماز کے بعدجب تک اشراق کا وقت نہ ہوجائے اس وقت تک سنت یا کوئی نفل نماز ادا کرنا جائز نہیں،اس دن کی فجر کی سنتیں اگر نہ پڑھی ہوں تو سورج طلوع ہونے کے بعدزوال سے پہلے پہلے لوٹا دینی چاہیے۔ اصول یہ ہے کہ فجر کے پورے وقت میں نفل نماز جائز نہیں اور دو رکعت سنت صرف فرض نماز سے پہلے پڑھ سکتے ہیں۔