برہنہ ہوکر وضو کرنا
سوال:۔کیا برہنہ ہوکر وضو ہوجائے گا؟اس طرح کپڑے بھی گیلے ہونے سے بچ جاتے ہیں۔
جواب: برہنہ ہو کر وضو کرنے سے وضو ہوجائے گا،مگرشریعت اس کی ترغیب نہیں دیتی ہے اور نہ ہی ہر ایک کے لیے ہر نماز میں ہر جگہ اس طرح کرنا ممکن ہے،اس لیے اپنے آپ کو اس مشقت میں ڈالنے کی ضرورت نہیں۔وضو کا جو پانی اعضاء سے ٹپکتا ہے وہ پاک ہے،ناپاک نہیں۔