غروب سے چند منٹ پہلے عصر کی نماز پڑھنا



سوال:۔اگر نماز عصر سورج غروب ہونے سے پانچ منٹ قبل ادا کرے تو کیا نماز ادا ہوجائے گی؟

جواب:۔مغرب سے تقریبا بیس منٹ پہلے مکروہ وقت شروع ہوجاتا ہے،اس وقت تک اگر کسی عذر کے بغیر نماز میں تاخیر کی جائے تو گناہ ہے ،تاہم نماز ادا ہوجائے گی اور فریضے سے سبکدوش ہوجائے گا۔ کوشش یہ ہو کہ تمام نمازوں بالخصوص عصر کی نماز کو وقت پر پڑھنے کا اہتمام کیا جائے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز کو منافق کی نماز قراد دیا ہے جو سورج کے غروب ہونے کا انتظار کرتا رہتا ہے ، یہاں تک کہ جب سورج زرد پڑجاتا ہے تو جلدی جلدی کھڑے ہوکر نماز ادا کرتا ہے،اور اس میں اللہ تعالی کی حمد وثنا بہت کم بیان کرتا ہے