تیزابیت اورگیس کی وجہ سے بار بار وضو ٹوٹنا
سوال:۔مجھے تیزابیت اور گیس کا مسئلہ ہے جس کے باعث میں نہ نماز پڑھ سکتی ہوں اور نہ ہی قرآن پاک کی تلاوت۔اس بارے میں کیا حکم ہے؟(ثنا،کراچی)
جواب:اگر ایک مرتبہ وضو کرنے کے بعدفرض نماز پڑھنے سے پہلے ہی وضو ٹوٹ جاتاہے تو آپ ہر نماز کے لیے ایک وضو کرلیا کریں اور اس سے فرض،سنت،نفل اور قرآن کریم کی تلاوت ،جو چاہیں کرلیا کریں۔