کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا
سوال: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا سنت سے ثابت ہے؟ کیا ہاتھ دھونے کے بعد رومال یا تولیہ سے ہاتھوں کو پونچھ سکتے ہیں؟
جواب:کھانا کھانے سے پہلے اور کھانا کھانے کے بعد دونوں ہاتھوں کو دھونا سنت ہے، حدیث شریف میں ہے کہ کھانے کی برکت یہ ہے کہ اس سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو دھو لیا جائے، کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کے بعد رومال یا تولیہ سے ہاتھ نہ پونچھے ، البتہ کھانے کے بعد ہاتھ دھو کر پونچھ لے۔