محرم کے بغیر عورت کا حج کرنا



سوال: ایک خاتون حج کرنا چاہتی ہے، مگراس کے پاس محرم کے اخراجات نہیں، توکیا اس صورت میں وہ عورت بغیر محرم کے حج کے لیے جا سکتی ہے؟ ؟حل تجویز فرمائیں۔

جواب:عورت اگر مکہ مکرمہ سے سفر شرعی کی مقدار دور ہو ،خواہ بوڑھی ہو یا جوان، تنہا  ہو یا اس کے ساتھ دیگر عورتیں بھی  ہوں،

تو وہ  حج پراس وقت جاسکتی ہے جب اس کا شوہر یا کوئی محرم اس کےساتھ ہو۔عورت کے لیے بغیر محرم کے سفر کرنا خواہ سفر حج ہی کیوں نہ ہو، جائز نہیں ہے۔ اگر کوئی عورت سفر حج کے اخراجات رکھتی  ہے ،مگراس کا کوئی محرم نہیں ہے یا محرم تو ہے لیکن اس کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتی تو ایسی صورت میں اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ انتظار کرے یہاں تک کہ محرم کا بندوبست ہوجائے یامحرم کے اخراجات کی کوئی سبیل پیدا ہوجائے، اگر پوری زندگی محرم کا انتظام نہ ہوسکےتو اس واجب ہے کہ مرنے سے پہلے   حج بدل کی وصیت کرجائے۔