عبدالرحمن "نامی شخص کو" رحمن" کہہ کر پکارنا



سوال: عبدالرحمن ، عبدالزاق وغیرہ ناموں کو "رحمن" یا "رزاق" کہنا درست ہے؟ کیا یہ بے ادبی نہیں ہے؟(عبدالمجید،کوئٹہ)

جواب: اللہ تعالی کے نام دو قسم کے ہیں: ایک قسم ان مبارک ناموں کی ہے جو اللہ تعالی کے علاوہ کےلیے استعال نہیں ہوسکتے، جیسے  ''اللہ''، رحمن وغیرہ، اس طرح کے ناموں کو دوسروں کے لیے استعمال کرنا حرام اور گستاخی ہے، جیسے کسی کا نام "عبدالرحمن" ہو اور اسے ''رحمن  کہہ کر پکارا جائے ۔ دوسری قسم ان ناموں کی ہے جن کا استعمال اللہ تعالی کے علاوہ کے لیے بھی ہوسکتا ہے، جیسے قرآن مجید میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو "روف رحیم" کہا گیا ہے، اس طرح کے ناموں میں "عبد" ہٹا کر کہنے کی گنجائش ہے۔