غیر مسلموں کو سلام اور ان کے سلام کا جواب دینا



سوال:میرے آفس میں کچھ غیر مسلم بھی ہیں جو میل وملاقات کے وقت سلام کرتے ہیں ،کیا ہم ان کو ''وعلیکم السلام'' کہہ سکتے ہیں،یا ہم ان کو سلام کرسکتے ہیں؟(مقصود احمد،کراچی)

جواب:السلام علیکم کے الفاظ مسلمانوں کا شعار ہونے ساتھ دعائیہ کلمات بھی ہیں،اس لیے کسی غیر مسلم کو "السلام علیکم" نہیں کہنا چاہیے، اگر وہ سلام کرے تو اس کے جواب میں صرف "وعلیکم" کہا جائے۔