قضا روزوں سے پہلے شوال کے چھ روزے رکھنا



سوال:میرے رمضان کے کچھ روزے عذر کی وجہ سے چھوٹ گئے ہیں اور میں عید کے بعد کے روزے بھی رکھنا چاہتی ہوں تو کیا میں قضا روزے رکھنے سے پہلے شوال کے روزے رکھ سکتی ہوں؟

جواب:رمضان کے قضا روزے فوری طور پر رکھنا واجب نہیں ہے،اس لیے اگر کوئی قضا روزوں سے پہلے ان روزوں کو رکھنا چاہیے تو رکھ سکتاہے۔