صدقہ وخیرات کا فرق اورمصرف



سوال :۔ صدقہ اور خیرات میں کیا فرق ہے؟ اس کے حقیقی مستحق کون لوگ ہیں، صدقے اور خیرات کی ادائیگی کی بہترین صورت کیا ہے؟(عمر سلطان ٹوانہ، خوشاب)

جواب:۔ صدقہ اور خیرات دونوں ایک ہی چیز ہیں۔جو مال کسی عوض کے بغیر محض اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے خرچ کیا جاتا ہے اسے صدقہ اور خیرات کہتے ہیں۔یہی مطلب زکوۃ کا بھی ہے مگر زکوۃ کا ادار کرنا واجب ہے اور صدقہ نفلی ہوتا ہے۔صدقہ وخیرات کے مستحق وہی لوگ ہیں جو زکوۃ کے مستحق ہیں۔اگر کوئی شخص زکوۃ کا مستحق تو نہ ہو لیکن اس کے اہل وعیال زیادہ اورہاتھ تنگ ہواور کوئی اس کے ساتھ مالی تعاون کرے تو اسے اصطلاحی معنی کے لحاظ اگر چہ صدقہ نہ کہا جائے گا لیکن یہ عمل بھی صدقے جیسا ثواب رکھتا ہے۔صدقہ وخیرات کا بہترین مصرف علم دین ہے کیوں کہ علم دین سے ہی دین کے تمام شعبے زندہ رہتے ہیں۔