اس شرط پر نکاح کہ شوہر اپنی پہلی بیو ی کو طلاق دے
سوال:۔اگر کوئی عورت شادی شدہ مرد سے اس شرط پر نکاح کرے کہ وہ اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے گا تو اس سے نکاح کرے گی ،ورنہ نہیں۔کیا اس صورت میں نکاح اور طلاق جائز ہوں گے؟(کلیم مدثر،ملتان)
جواب:بلاقصورعورت کوطلاق دیناظلم ہے،مذکورہ عورت کوایسی بے جاشرط لگانااورطلاق کے لئے مجبورکرناجائزنہیں،حدیث شریف میں اس کی ممانعت واردہے۔البتہ نکاح اور طلاق جائز ہوجائیں گے ۔