اہل کتاب تحریف کے باوجود کوئی اہل کتاب کہلاتے ہیں؟



سوال:۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ چاروں کتابوں میں سے کسی ایک کتاب میں بھی تبدیلی یا اس میں اپنی مرضی سے کچھ گھٹا یا بڑھاکر اگر اس کی پیروی کی جائے تو کیا اس صورت میں پیروی کرنے والے اہل کتاب کہے جائیں گے؟(محمد سلیم،کراچی)

جواب:قرآن کریم کے علاوہ بقیہ تین کتابوں میں تحریف ہوئی ہے مگر ان کے ماننے والے چونکہ اصل کتاب کو مانتے ہیں اس لیے انہیں اہل کتاب کہا جاتا ہے۔قران کریم تو تحریف سے محفو ظ ہے اس لیے قرآن کریم کے بارے میںآپ کا سوال غیرمتعلق ہے۔(شامی:۳۵۴ط:ایچ ایم سعید)