بال وناخن نہ تراشنے پر قربانی کا ثواب ملنا؟
سوال:۔میں نے اپنے ایک دوست سے سنا تھا کہ بکرا عید کے دس دن پہلے سے ناخن اور بال نہ کٹوائیں تو ایک قربانی کا ثواب ملتا ہے۔کیا یہ بات درست ہے؟(ایم اشفاق،کوئٹہ)
جواب: قربانی کرنے والے کے لیے مستحب ہے کہ وہ بال اور ناخن نہ تراشے اور اس بارے میں حدیث موجود ہے۔ قربانی کا ثواب ملناقابل تحقیق مسئلہ ہے۔فی الحال میں قطعیت کے ساتھ کچھ نہیں کہہ سکتا۔