کوئی شخص دوکان پر سامان بھول کر چلا جائے
سوال:ایک صاحب اپنا کچھ قیمتی سامان ہماری دوکان پر بھول گئے تھے اور اب عرصہ ہوا وہ واپس نہیں ،معلوم یہ کرنا ہے کہ اب ہم اس سامان کیا کریں؟کسی غریب کو دے دیں یا کیا کریں؟(محمد عثمان،کراچی)
جواب:ایسے سامان کا حکم یہ ہے کہ اصل مالک کو پہنچایا جائے،اگر وہ حیات نہ ہو تو اس کے ورثاء کو واپس کردیا جائے اور اگر مالک معلوم نہ ہو تو اسے اس وقت تک تلاش کیاجائے جب تک گمان ہو کہ وہ اپنے سامان کی تلاش میں ہوگا اور جب یہ ظن غالب ہوجائے کہ اب مالک نہیں آئے گا تو ایسا سامان صدقہ کردیا جائے ، صدقہ کرنے کے بعد اگر اصل مالک آگیا اورسامان طلب کیا اوراپنا سامان صدقہ کرنے پر راضی نہ ہوا تو اسے سامان کی قیمت دینی ہوگی اور صدقہ کا ثواب صدقہ کرنے والے کا ہوجائے گا۔