داڑھی ہو تو کیا وضو کرتے وقت جلد تک پانی پہنچانا ضروری ہے؟



سوال: کسی شخص کی داڑھی ہو تو کیا وضو کرتے وقت جلد تک پانی پہنچانا ضروری ہے؟( عبدالحمید،راول پنڈی)

جواب:داڑھی گنی ہو یعنی اندر کی جلد نظر نہ آتی ہو توبالوں کی جڑ تک پانی پہنچانا ضروری نہیں اوپر سے دھونا کافی ہے۔ داڑھی ہلکی ہو تو اندر کھال تک پانی پہنچانا ضروری ہے۔