حج کرتے وقت تصویریں کھنچوانا



سوال:ایک شخص حج کرتے وقت تصویرں کھنچواتا ہے مثلا احرام باندھتے وقت،طواف کرتے وقت،عرفات منی اور مزدلفہ میں تو کیا اس کا حج ہوجائے گا

جواب:حج مبرور یہ ہے کہ اس میں گناہ سے اجتناب ہو،جب کہ تصویر کھنچوانا حرام ہے اور حرام اور گناہ کے کام سے یقیناًحج کے ثواب میں کمی آتی ہے،علاوہ ازیں اس حرکت کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو دکھائیں گے اور نمائش اور ریاکاری سے اعمال کا ثواب کا ضائع ہوجاتا ہے۔