شوقیہ اور نشانہ بازی کی خاطر شکار کرنا



سوال:۔جو لوگ اپنے شوق اور نشانہ بازی کی خاطر معصوم جانوروں کا شکار کرتے ہیں، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟(ظہیر شیخ،حیدرآباد)

جواب:گوشت یا کوئی نفع حاصل کرنے کی غرض سے جانور کا شکار جائز ہے مگر کھیل تماشہ،وقت گزاری،تفریح طبع،نشانہ بازی یا جانور کو خواہ مخواہ ستانے کی غرض سے شکار جائز نہیں۔