غسل جنابت کے بعد وضو ٹوٹ جائے،سبز رنگ کی کھائی پاک ہے



سوال:۔وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ وضو کرنا پڑتا ہے۔اگر غسل جنابت کے بعد وضو ٹوٹ جائے تو کیا دوبارہ وضو کرنا چاہیے یا نہیں؟نیز پانی کی ٹنکی اور ٹب پر سبز رنگ کی کھائی لگ جائے تو اس پانی سے وضو ہوجاتا ہے؟(عمر خالد بھٹی،راول پنڈی)

جواب:غسل جنابت کے بعد وضو ٹوٹ جائے تووضو کرنا کافی ہے،غسل دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں۔سبز رنگ کی کھائی پاک ہوتی ہے،اس سے وضو جائز ہے۔