خصی جانور کی قربانی جائز ہے



سوال:۔کیا خصی جانور کی قربانی جائز ہے؟(محمد عدیل،لاڑکانہ)

جواب:خصی ہونا انسان کے لیے تو عیب ہے مگر جانور کے لیے اچھی صفت ہے ۔ ایسا جانور دیکھنے میں خوشنما اور اس میں گوشت وافر اور لذیذ ہوتا ہے۔خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خصی جانور کی قربانی فرمائی ہے اس لیے بغیر کراہت کے خصی جانور کی قربانی جائز ہے۔