قربانی کی نیت بدلنا
سوال:۔ اگر کوئی شخص قربانی کی نیت رکھتا ہو اور بعد میں کسی مجبوری کی وجہ سے اپنا ارادہ بدل دے اور قربانی نہ کرنا چاہتا ہو تو کیا اس صورت میں اس پر قربانی فرض ہے، کیا اسے قربانی کرنی ہوگی؟(عمران احمد‘ کراچی)
جواب:اگر کوئی شخص مالدار نہ ہو اوروہ قربانی کرنا چاہتا ہومگر پھر نیت بدل جائے یا پہلے مالدارتھا اوراب غریب ہوگیا ہے اور قربانی کا ارادہ ترک کردیاہے تودونوں صورتوں میں ارادہ کی تبدیلی میں کوئی مضائقہ نہیں اور قربانی اس پر واجب نہیں،اوراگر مالدار ہے تو ارادہ بدلنے سے قربانی کا وجوب اس سے ساقط نہیں ہوگا۔