قربانی کا نصاب
(س:۔ قربانی صاحبِ استطاعت پر واجب ہے‘ معلوم کرنا ہے کہ صاحبِ استطاعت سے کیا مراد ہے؟ کتنی مالیت ہونی چاہیے؟(محمد نعمان‘ اسلام آباد
جواب:جس شخص کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی ہو یا اتنی مالیت کا ضرورت سے زائد سامان ہو جس سے ساڑھے باون تولہ چاندی خریدی جاسکتی ہو توایسے شخص پر قربانی واجب ہے۔